• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم صاحب! آپ پر ہمارا قرض، کراچی آئیں یقین دلائیں ظلم نہیں ہوگا، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ درست حلقہ بندیوں اور مردم شماری کے بغیر جعلی ووٹر لسٹ کے ساتھ ہمیں کوئی انتخابات قبول نہیں،وزیراعظم کو آخری بار یاد دلا رہا ہوں کہ آپ پر بھی ہماری تنظیم کا قرض ہے، وزیراعظم کراچی آ ئیے اور یہاں آکر لوگوں کو یقین دلائیں کہ اب ہم پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے ایرانی سرکس لگ رہا ہےچار پولیس والے جائیں اور خالی ہاتھ واپس آجائیں، عدلیہ کی عملداری کا مذاق بن رہا ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان تمام مسائل سے نکال کر روشن سندھ روشن کراچی اور پاکستان دینا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ورکرز اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان پروجیکٹ ناکام ہوچکا ہے،ایسے پروجیکٹ تواتر کے ساتھ نا صرف ناکام ہوتے ہیں بلکہ ریاست کو آنکھیں بھی دکھاتے ہیں ، صرف 2 لوگ گرفتار کیا ہوئے کہ ان کے آنسو نکلنے لگے ، انہیں کیا پتا نہیں کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کے دو سو بیٹے لاپتہ ہیں، ڈومیسائل کا جب اتنا بڑا فرق زمین پر موجود ہو تو ایسے ملک جڑے نہیں رہتے ، جب تک ہر پاکستانی کو برابر کا حق دار اور برابر کا وفادار نہیں سمجھا جائے گا پاکستان مستحکم نہیں رہ پائے گا۔ مردم شماری کے بغیر درست حلقہ بندیوں کے بغیر جعلی ووٹر لسٹ کے ساتھ ہمیں کوئی انتخابات قبول نہیں،ہم نے طے کیا کہ عوام کو بھی اپنی جدوجہد میں شامل کیا جائےاسکے لئے ہم نے 12 اور 17 مارچ کو جلسوں کا اعلان کیا، مردم شماری میں ہمیں ہر حال میں اپنے آپکو گنوانا ہے۔ 23مارچ پاکستان بنانے والوں کا وعدہ 18مارچ پاکستان بچانے کا ارادہ ہےوعدے سے ارادے کے علاوہ پاکستان اور کچھ بھی نہیں، 17اور 18مارچ ڈیڈ لائن بھی ہوسکتی ہےان لوگوں کیلئے بھی جنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کراچی پر لگائے گئے زخموں کا ہرجانہ ادا کریں گےایم کیو ایم دفاتر کا نام نہیں بلکہ ایم کیو ایم میں آپ اور عوام ہیںاگر ہم شریف ہیں تو ایم کیو ایم شریف ہے۔ میں وزیراعظم پاکستان کو بھی آخری بار یاد دلا رہا ہوںوزیراعظم آپ پر بھی ہماری تنظیم کا قرض ہےوزیراعظم کراچی آ ئیے اور یہاں آکر لوگوں کو یقین دلائیں وزیراعظم لوگوں کو یقین دلائیں کہ اب ہم پر کوئی ظلم نہیں ہوگا، 18مارچ کو ہم یہاں جمع ہونگے اور 19کو باغ جناح میں عوام کا سمندر ہوگا19مارچ ڈیڈ لائن ہے، شہری سندھ کی عوام 19مارچ کو حساب کتاب کیلئے مزار قائد کے سامنے جمع ہوگی۔ سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا کہ رواں سال ایم کیو ایم پاکستان کا سال ہوگا،یہ ایم کیو ایم کی کامیابیوں اور اور مستحکم ہونے کا سال ہے،پی ٹی آئی ایک جماعت نہیں ایک فین کلب ہےتحریک انصاف میں کارکنان نہیں ، اور نہ ہی کارکن سازی ہے،یہ جو کچھ ہو رہا ہے ایرانی سرکس لگ رہا ہےچار پولیس والے جائیں اور خالی ہاتھ واپس آجائیں، عدلیہ کی عملداری کا مذاق بن رہا ہےہمارے وقت میں ٹھاکر سمیت پوری پلٹن گرفتاری کو کھڑی ہوتی تھی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے مردم شماری میں خلل ڈالا جارہا ہےڈسٹرکٹ ایسٹ میں پیپلز پارٹی کے شمار کنندگان اپنی مرضی چلاتے ہوئے ہماری آبادی کو لاپتہ کر رہے ہیں، اگر ڈالر کی بے لگام پرواز کو روکنا ہے تو ایم کیو ایم کو لے کر آنا ہوگا ، تیل اور ڈالر کی قیمتوں اور قدر کو کم کرنا صرف کراچی کے مرہون منت ممکن ہے۔

اہم خبریں سے مزید