• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ، مجموعی دفاعی بجٹ224.79 ارب ڈالر ہوگیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کر دیا جس سے مجموعی دفاعی بجٹ 224.79 ارب ڈالر ہو گیا جبکہ حکومت نے مسلح افواج کو 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج عسکری کارروائیاں اور جنگی تیاریاں بڑھا ئے تاکہ پارٹی اورعوام کی جانب سے ان کے سپرد کیے گئے کاموں کو پورا کیا جا سکے۔ فوج کا عسکری کارروائیاں اور جنگی تیاریاں بڑھا نے کا منصوبہ، چینی قومی مقننہ کے اجلاس میں ورک رپورٹ پیش اتوار کو چینی قومی مقننہ کے اجلاس میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران قومی دفاع اور فوجی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پیپلزآرمی نے مضبوط اور لچکدار انداز میں کارروائیاں کیں۔ انہوں نے سرحدی دفاع، بحری حقوق کے تحفظ، انسداد دہشت گردی اور استحکام کی بحالی، آفات سے بچا اور بحالی کے کام ، نوول کرونا وائرس ردعمل ، قیام امن اور تجارتی جہازوں کی حفاظت بارے اہم مشنز مؤ ثر طریقے سے انجام دیئے۔ حکومتی ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے چین میں قومی دفاع کو متحرک کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔ ان کوششوں سے چین نے خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مکمل دفاع کیا ۔ حکومتی ورک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے چین کی مسلح افواج کو 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوجی کارروائیوں، جنگی تیاریوں کو بڑھانے اور فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید