• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی، ہاسٹل گارڈ کی فائرنگ سے کیمپس سکیورٹی سپر وائرز جاں بحق، ملزم فرار

پشاور (نمائندہ جنگ )یو نیو رسٹی آف پشاور کے انٹر نیشنل طلبا ء ہا سٹل کے سکیو رٹی گا رڈ کے فائر نگ سے کیمپس سکیو رٹی سپر وائرز جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پوسٹمار ٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ ثقلین بنگش ہا سٹلو ں کی چیکنگ کے بعد واپس جا رہے تھے گا رڈ مسعود سے گرنے والے پسٹل کے فائر کا نشانہ بن گئے، تفتیشی ٹیم نے کرائم سین سے فائر ہو نے والا خا لی خول اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز یو نیو رسٹی کیمپس کے سکیور ٹی سپر وائر ز ثقلین بنگش معمو ل کے مطابق یو نیو رسٹی کے طلبا ہا سٹلو ں کی سکیو رٹی انتظامات چیک کر ر ہے تھے جب وہ انٹر نیشنل طلباء ہا سٹل گئےاور ہا سٹل کے سکیو رٹی گا رڈ مسعود سے ملے جب واپس پر آرہے تھے کہ سکیو رٹی گا رڈ سے پستول گر کر زمین پر جا لگا اور اسی دوران فائر ہو کر ثقلین بنگش کو جا لگاجس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئےجنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید