• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تحریک تحفظ حقوق چترال کا مطالبات کیلئے احتجاجی مظا ہرہ

پشاور ( وقائع نگار )تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتمام چترالی کے رہاشئیوں نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت تحریک کے چیئرمین پیر مختار نبی نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ چھ دن پہلے کم عمر نواجوان نوید اقبال بال کٹوانے بازار گئے تھے تاہم اسکی لاش دریا کے کنارے سے ملی اور اسکو خودکشی کا نام دیا گیا انہوں نے کہا کہ واقعہ کو خودکشی کا نام دینا لواحقین سے زیادتی ہے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے تحقیقات کے بغیر واقعا ت کو خودکشی قرار دینا ناانصافی کی انتہا ہے مظاہرین نے ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا کر اصل محرکات سامنے لائیں جائیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید