• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹوں کی قیمت بہت زیادہ ہونے کے باعث کوئٹہ اور کراچی کے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی کم رہی

راولپنڈی(شکیل اعوان، سپورٹس رپورٹر ) ٹکٹوں کی قیمت بہت زیادہ ہونے کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ اور کراچی کے مابین میچ میں تماشایوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔ اسٹیڈیم کے میراں بخش،اظہر محمود،یاسر عرفات،جاوید اختر، شعیب اختر اسٹینڈز کی کرسیاں تماشایوں کی منتظر رہیں ۔ میچ کیلئے سٹیڈیم سے باہر سیکورٹی مناسب تھی تاہم گراؤنڈ کے اطراف پولیس اہلکاروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔تماشایوں کیلئے کھانے پینے کے انتظامات بھی نہ تھے۔ پولیس کے روایتی رویہ کی وجہ سے بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ساتھ نہ آئی ۔
اسلام آباد سے مزید