• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی کے علاقے شہید ملت ایکسپریس وے پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردئیے، مظاہرے میں بڑی تعدار میں مرد ، برزگ، خواتین اور بچے شامل تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ نے روشینوں کو شہر کو تاریکی میں ڈبودیا ہے ، مظاہرین نے بتایا کہ بجلی کی عدم فراہم کے باعث محمود آباد ، بلوچ کالونی ، جونیجو ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ،مظاہرے کے باعث ،شہیدملت ،شارع فیصل، بلوچ کالونی، محمودآباد ،مین کورنگی روڈاور قیوم آباد کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس میں ایمبولینسز سمیت ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں ،ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہ پر احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوگئے ،تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں سے مذاکرات کے بعد بجلی فراہم کی یقین دہائی کرائی اور پر امن طور پر مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی ،دریں اثنا ایکسپریس وے کٹ بلوچ کالونی کے قریب احتجاج کے باعث ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو ہینو چورنگی سے جام صادق برج کی طرف اور شہید ملت روڈ بوہری مسجد کٹ سے شارع فیصل، عوامی مرکز سے بلوچ پل آنے والے ٹریفک کو نرسری کی جانب موڑ دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید