پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر ہری پورعون حیدر گوندل کے زیر صدارت ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افسروں، محکمہ خوراک، محکمہ کنزیومر پروٹیکشن، محکمہ حیوانات اور تمام متعلقہ اداروں کے افسروں و تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئی۔