• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عدالت کے ساتھ وہی کررہا ہے جو IMF اور دوست ممالک کیساتھ کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کررہے ہیں جو انہوں نے آئی ایم ایف، قومی مفادات اور پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کررہا ہے اور وہ عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے آئی ایم ایف پروگرام ، قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔ وزیر اعظم نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے آئین، پارلیمنٹ، اداروں،میڈیا کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ کیا جو آج یہ عدالتوں کے ساتھ کررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید