• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت افغانستان کیلئے گندم پاکستان کے بجائے ایران کے راستے بھیجے گا

نئی دہلی (جنگ نیوز) روایتی حرلیف بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچادکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا ۔ اب اس نے افغانستان کےلیے 20ہزار ٹن گندم پاکستان کے راستے کے بجائے ایران کی چابہار بندر گاہ سے بھیجے گا ۔ یہ امداداقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت بھیجی جائے گی ۔ بھارت نے پاکستان کو نظر انداز کرنے کا جواز یہ بتایا ہے کہ یہ زمینی راستہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے باعث محفوظ نہیں ۔حالانکہ اس سے قبل بھارت 40ہزار ٹن گندم پاکستان کے راستے ہی افغانستان روانہ کر چکا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید