اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں ہر روز اوسطاً 1200 لڑکے لڑکیاں تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہونے لگے۔ایک تحقیق کے مطابق انسان کو وقت سے پہلے موت کی وادی میں لے جانے والے اسباب میں تمباکو نوشی کا پہلا نمبر ہے۔تمباکو نوشی کا نتیجہ کبھی منہ ، گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کی صورت میں نکلتا ہے تو کبھی یہ دل کا کام تمام کرتی ہے۔تمباکو نوشی (سگریٹ، شیشہ ، سگار ،بیڑی اور حقہ ) ہر سال دنیا میں 70 لاکھ زندگیوں کو راکھ کر دیتا ہے۔تمباکو نوشی پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ 60ہزار سے زائد افراد کی جان لے لیتی ہے اور روزانہ 5 ہزار لوگ اسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ ہر روز بارہ سو نئے لڑکے لڑکیاں سگریٹ کا پہلا کش لیتے ہیں۔