پشاور (جنگ نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی لوئر چترال کی ٹیم نے مین بازار میں مختلف خوراکی کاروباروں مراکز کا معائنہ کیا۔انہوں نے فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی۔ٹیم نے ریسٹورنٹس،بیکریوں اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا ۔ تین جنرل سٹورز سے بڑی مقدار میں جعلی اور زائدالمیعاد کاربونیٹیڈ مشروبات برآمد کرکے ضبط کرکے مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے دوسری کاروائی میں ایک ریسٹورنٹ کو صفائی کی ابتر صورت حال اور ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ممنوعہ چائنہ سالٹ کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے ہوٹلوں،بیکریوں اور دیگر جنرل سٹورز کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ خوراکی اشیاء کے معیار اور زائدالمیعادی کا خاص خیال رکھیںبصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ خوراکی مرکز کو سیل کیا جائیگااور مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔