• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: زید نے بکر کے پاس 500 روپے میں زیورات گروی رکھے اور بکر نے کہا زیورات کی حفاظت کے عوض 200 روپیہ ہر ماہ دینا ہوگا، اس پر دونوں شخص راضی ہوگئے تو یہ معاملہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں بکر کا گروی زیورات کے عوض رقم لینا شرعاً جائز نہیں ہے، اس لیے کہ گروی رکھے ہوئے زیور کی حفاظت کرنا بکر پر لازم ہے، کیوں کہ بکر مرتہن کے درجے میں ہے، اور مرتہن پر رہن کے مال کی حفاظت لازم ہے۔ (فتاویٰ شامی، کتاب الرہن جلد 4 ص: 482 ط: سعید )