• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں فرانسیسی شہری کو قید کی سزا

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں اکتوبر سے زیر حراست فرانسیسی شہری کو ساڑھے 6سال قید کی سزا سنادی۔ برنارڈ فیلان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے اس کی جان خطرے میں ہے۔ پیرس میں مقیم برنارڈ فیلان کو اکتوبر میں ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایران نے 2درجن غیرملکیوں کو مغربی ممالک سے مراعات حاصل کرنے کے لیے یرغمال بنا رکھا ہے۔
یورپ سے سے مزید