• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران وزارت عظمیٰ جانے سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، گورنر سندھ

دادو (نامہ نگار) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان شخص اپنی وزارت کھو جانے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، مردم شماری پر تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں، احسن اقبال سے جواب مانگا ہے، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی لازمی ہے، پاکستان کے استحکام کیلئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور سیاست سے ہٹ کر پاکستان کیلئے فیصلے کرنا ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 771ویں عرس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے یہاں چادر چڑھائی۔ پاکستان کے معاشی اور معاشرتی استحکام کیلئے دعائیں مانگی۔ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے۔ اللہ ان کی کرامات سے صوبہ اور ملک کو ترقی دے۔انہوں نے کہا کہ جہاں استحکام کی دعا کی۔ وہاں یہ بھی دعا کی کہ اللہ عمران خان کو عقل عطا کرے۔ ایک شخص اپنی وزارت کھو جانے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید