• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا دوسرا روز، ملاکھڑا اور ادبی کانفرنس ہو گی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 771 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے زائرین کی سیہون شریف آمد جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے دوسرے روز ملا کھڑا اور ادبی کانفرنس ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 700 پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جما رہتا ہے۔

یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت لعل شہباز قلندرؒ سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا۔

لعل شہباز قلندرؒ نے اپنی شاعری اور عارفانہ کلام کے ذریعے پوری زندگی اللّٰہ کی وحدانیت کا درس دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید