• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نظام عدل اور معیشت کا نیا خاکہ پیش کریں گے، سعد رفیق

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی آمد آمد ہے، ببر شیر واپس آ رہا ہے، ببر شیر جنگلی جانور ہڑپ کرنے آ رہا ہے، ن لیگ کو موقع ملا تو نیا نظام عدل لائینگے، نواز شریف واپس آکر نئے نظام انصاف کا خاکہ دینگے، ججوں کی تقرری کے طریقہ کارکو بدلا جائیگا، نیا معاشی خاکہ بھی دینگے جس سے غریب پر بوجھ ڈالے بغیر ٹیکس نیٹ بڑھے، ملک کو امیروں کی جمہوریت نہیں چلا سکتی، عمران خان کو بھی نشانے پر لیا اور کہا کہ عمران خان سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم ہیں، کیا نجات دہندہ ایسا ہوتا ہے جو لاشوں پر سیاست کرے اور اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتخابات مردم شماری کے بغیر ہوئے تو متنازع ہونگے۔ اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان خود جیل جاتے ہوئے ڈرتا ہے اور کارکنان کو کہتا ہے گرفتاری دو۔ یہ پہلا لیڈر ہے جو کارکنوں کو کہتا ہے پہلے تم گرفتاریاں دو۔ ملک میں تماشا لگایا گیا، جب ایکسٹینشن کا وقت آتا ہے ، نیو کلیئر طاقت کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اقامے کی بنیاد پر نا اہل کیا گیا، یہ ایک بڑی سازش تھی۔ ہم جب بھی اقتدار میں آئے تو اجتماعی فائدے کی بات کی۔
اہم خبریں سے مزید