• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی برآمد، پاکستان نے ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرلیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان شوگر انڈسٹری نے چینی برآمد کر کے ساڑھے 12کروڑ ڈالر کا بیش بہا زرمبادلہ قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔ سندھ نے اپنے 80ہزار ٹن کے برآمدی کوٹے میں سے 61فیصد چینی برآمد کر کے 4کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔ پنجاب شوگر انڈسٹری نے اپنے ایک لاکھ باون ہزار پانچ سو میٹرک ٹن کوٹہ میں سے 32فیصد چینی برآمد کر کے 7کروڑ 62لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر کا زرمبادلہ قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔ خیبر پختونخوا کی شوگر انڈسٹری نے 17ہزار پانچ سو میٹرک ٹن جو 7فیصد حصہ بنتا ہے اُس سے 87لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالرز جمع کرائے ہیں۔ پاکستان شوگر ملز انڈسٹریز پنجاب کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان شوگر ملنگ انڈسٹری نے پانچ سو ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے چینی عالمی منڈی میں فروخت کی۔
اہم خبریں سے مزید