راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں چار افرادزخمی ہوگئے ،تھانہ بنی کونبیل نے بتایا کہ گلی میں پہنچے تو شیری اور لکھا نے مجھے اور بھائی عقیل کو روک لیااور گالم گلوچ کی اور پھر انہوں نے آہنی مکا اور پسٹل نکال لیا اور ہم پر وار کئے جس سے میں اور میرا بھائی عقیل شدید زخمی ہو گئے وجہ عنادیہ ہے کہ ان سے پہلے تلخ کلامی ہو ئی تھی۔ تھانہ ریس کورس کو جمشید محمود نے بتایاکہ دس بجے رات میں میرے بھائی اور والد گھر پر موجود تھے کہ میرے چاچو طارق محمود ،اسکے دوبیٹے احسن ، احمد اور معراج ،شیراز ،مزمل ، جنید اور تین سے چار نامعلوم افراد نے ہمارے گھر کے سامنے ہم پر حملہ کیا اور طارق محمود اور اسکے بیٹوں اور لڑکوں نے جن کے ہاتھ میں چاقو اور لوہے کے راڈ تھے ان میں سے طارق محمود اور انکے بیٹے احسن اور احمد ہم پر حملہ آو ر ہوئے اور طارق نے لوہے کا راڈ میرے سر پر مارا جس سے میں زخمی ہو گیا ، احسن نے میرے بھائی اویس پر چھری سے وار کیا جو اسکی بائیں بازو پر لگا جبکہ احمد نے چھری کا وار بائیں کندھے پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا تو احمد نے چھری کا ایک اور وار اسکی کمر پر کیا ہم دونوںبھائی زخمی ہو گئے ۔