• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو اپنی بیٹی کو نہیں مانتا وہ قوم کی بیٹیوں کا کیسے ہوگا، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران جلسے کیلئے تیار رہتا ہے، عدالت کے بلانے پر پلستر کا بہانہ بنا لیتا ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3نسلوں کی جائیدادیں بنالیں، جو اپنی بیٹی کو نہیں مانتا اسپر جھوٹاحلف نامہ جمع کرائے وہ قوم کی بیٹیوں سے سچ کیسے بولے گا، میں کہتی ہوں اس کو پاکستان کو خراب کرنے کے لئے لانچ کیا گیا ، اس پر پورے پاکستان میں پابندی لگنی چاہیے، عمران خان قوم کو کیا سبق دے رہا ہے کیا بتا رہا ہے سیاسی جدوجہد کے ذریعے نہیں دو چار بیساکھیاں پکڑ لو اس کے سہارے اقتدار میں آ جاؤں ، میرا چانس نہیں ہے تو تھوڑے سے ججز اور تھوڑے جرنیلز ساتھ کر لیتا ہوں ، جو اس کو کندھے پر اٹھا کر لائے ان کے لئے اتنا ہولناک تجربہ تھا کہ انہوں نے اسے اٹھا کر سر سے نیچے پھینک دیا ، انہوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے ، اب ان کی کچھ باقیات ہیں جن پر یہ تکیہ کئے ہوئے کہ عدالت ہمیں یہ دیدے وہ دیدے ، میرے گیارہ سال کے سیاسی کیرئیر میں ایک پائپ ایپل ملا ہے تو آپ کو ڈوب کر مر جانا چاہیے ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ینگ لیگرزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا مہم چلانے کی آزادی تم نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی چھین کر لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو عمران خان کا چار سال کا دورتھا اس میں مجھے ،میری جماعت ،نواز شریف کوبد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، ان کو تو کبھی کسی نے انگلی بھی نہیں لگائی ،تمہیں بھی آزادی ہے کس نے کہا بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ ،ظل شاہ کی ماں کہہ رہی تھی اس کے اپنے بچے تو باہر بیٹھے ہیں میرا بیٹا مروا دیا ، انہیں معلوم تھاکہ ظل شاہ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوا ہے لیکن یہ ظل شاہ کی موت سے کھیلا ، جیسے سائفر پر کھیلا تھا ، یہ ملک میں آگ لگانا چاہتا تھا ، بچوں کو غلامی نا منظور کے نعرے لگوائے، ایبسیولوٹلی ناٹ کا سبق پڑھا یا لیکن خود ایبسیولوٹلی یس کرتے ہوئے نکل گئے ۔

اہم خبریں سے مزید