• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوکلیئر کولڈ ٹیسٹ کی کرآنہ ہلز سرگودھا میں 40 ویں سالگرہ


اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے نیوکلیئر کولڈ ٹیسٹ کی 40ویں سالگرہ 13مارچ 2023ء کو ہو گئی، قومی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے 28 مئی 1998 ایٹمی دھماکوں کی سلور جوبلی، ایٹمی پاکستان کے خالق نواز شریف کا 25 ویں سالگرہ پر قوم کے پاس موجود ہونے کا امکان ہے، راجیو گاندھی 21 فروری 1987 کو جنرل ضیا کی اچانک دلی آمد پر حیران و ششدر رہ گئے تھے۔ عین اُس وقت جب بھارت اپنی ملک گیر افواج کو پاکستان کی سرحدوں پر جمع کر چکا تھا اور کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ آور ہو سکتا تھا‘ سابق صدر جنرل ضیاء الحق نے 21فروری 1987ء کی صبح بھارتی وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو دلی ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرفورس کے طیارے میں لینڈ کر کے حیرت زدہ کر دیا۔یہ بات انڈیا ٹوڈے میں راجیو گاندھی کے سپیشل ایڈوائزر بہرام نام (Behram Nam) کے شائع شدہ آرٹیکل میں کہی گئی ہے۔ 13مارچ بروز اتوار دن کے ایک بجے جنرل ضیاء الحق نے 1981-82ء میں جو کرآنہ ہلز میں نیوکلیئر کولڈ ٹیسٹ کرایا۔ چونکہ یہ کنونشنل ایکسپلوسو کا بڑا زبردست دھماکا تھا اس میں کوئی نیوکلیئر ری ایکشن نہیں تھا۔ اس کولڈ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد نیوکلیئر ویپن کے ڈیزائن اور مختلف پیرامیٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔ اس کامیاب تجربے کے بعد صدر جنرل ضیاء الحق مرحوم نے اپنے وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کے ایم عارف کے ذریعے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی کامیاب کولڈ ٹیسٹ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے بھیجا۔چونکہ کولڈ ٹیسٹ میں فیسائل (Fissile) میٹریل استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ڈی پلیٹڈ (Depleted) یورینیم استعمال ہوا تھا‘ لیکن 12‘ 13مئی 1998ء کو بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹم بم گریڈ کا افزودہ یورینیم کے ساتھ بھارت کے بارہ تیرہ مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28مئی کو 5اور اگلے روز ایک اور زیرزمین کنواں نما جگہ بنا کر وہاں پر چھٹا ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کے دفاع کو اُس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ناقابل تسخیر بنایا، 1971ء کے بعد آج 2023ء تک بھارت پاکستان پر حملے کی جرآت نہیں کر سکا جس کا سہرا پانچ ایٹمی دھماکوں کا 6ایٹمی دھماکوں کے ساتھ جواب دینے والے اُس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جن کے بارے میں مسلم لیگ (ن) کے حلقے یہ توقع رکھے ہوئے ہیں کہ وہ امکانی طور پر 28مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کی 25ویں سلور جوبلی سالگرہ کے موقع پر قوم کے ساتھ موجود ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید