اسلام آباد (مہتاب حیدر ) ایک چینی بینک نے ری فنانسنگ کے تحت پاکستان کو آئندہ چند دنوں میں50کروڑ ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
اس طرح تجارتی قرضوں کی مجموعی مالیت ایک ارب70کروڑ ڈالرز ہوجائے گی۔ وعدے دو ارب ڈالرز کے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غیر تحریری شرط ہے کہ پاکستان ری فنانسنگ کے تحت مطلوبہ کمر شل قرضے حاصل کرے۔
پاکستانی حکام دوست ڈونر ممالک اور کثیرالجہتی کریڈ یٹرز کی جانب 100فیصد تصدیق کے لیے تگدو میں ہیں ۔
تا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح پر معاہدہ ہوجائے ۔بدھ کے روز فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کہ ’’چینی بینک سے 500 ملین ڈالر کا ایک اور کمرشل قرضہ آرہا ہے‘‘ اور مزید کہا کہ یہ جلد ہی انشاء اللہ ہو جائے گا۔
چینی بینک پہلے ہی حالیہ پچھلے ہفتوں میں 1.2 بلین ڈالر کے تجارتی قرضوں کی دوبارہ مالی اعانت فراہم کر چکے ہیں اور اب بیجنگ نے اگلے چند دنوں میں مزید 500 ملین ڈالر کے قرض کی دوبارہ مالی اعانت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے چینی بینکوں نے پہلے ہی سے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کی ری فنانسنگ کی ہے ۔
چین کی جانب سے دو ارب ڈالرز کے سیف ڈپازٹ کا رول اوور بھی آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط میں شامل ہے ۔