• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کا الیکشن سے انکار آئین کی کھلی خلاف ورزی، سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرعابد ایس زبیری اور سیکرٹری مقتدیر اختر شبیر ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر انتخابات کے انعقاد کے لیے مناسب فنڈز اور متعلقہ مدد فراہم کرنے سے ریاست کا انکار سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ آئین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی اور عدالتوں کے فیصلوں،احکامات کے ساتھ کھڑی ہے ،ہم قانون کی تمام خلاف ورزیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے کسی بھی فرد کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں،بدھ کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کے تحت چلنے والے ایک جمہوری ملک میں کسی بھی قسم کا تشدد قابل قبول نہیں ہوتا ہے، عمران خان کے خلاف طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال قابل مذمت ہے، مزید برآں، وارنٹ پہنچانے کا طریقہ کار بھی قانون کے مطابق نہیں تھا ،اس طرح کے تشدد کو فی الفور روکنا چاہیے،اورہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے ۔
اہم خبریں سے مزید