اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے چینی سفارت خانے نے 250بلٹ پروف جیکٹس کا تحفہ دیا ہے، بدھ کو چائنہ ایمبیسی کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور تقریب کے دوران کیپٹل پولیس، پنجاب اور کے پی پولیس کے لئے 250بلٹ پروف جیکٹس فراہم کیں۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے ہمیشہ پولیس کے کام میں ہر طرح کی مدد فراہم کی جو دونوں ممالک کی لازوال دوستی کی زندہ مثال ہے ۔ چین ایمبیسی کے وفد میں پولیس قونصلر لی کونگ چن ، سیکنڈ سیکرٹریز سو پنگ، اور لیو شنہوا شامل تھے ۔