• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی سی اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11ملزمان بری

پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔
پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11ملزمان کو بری کر دیا۔

عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے سی سی ٹی وی میں موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے والے کارکنان بری کیے، ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزمان بھی بری کر دیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔

دیگر گرفتار ملزمان کی 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید