بیجنگ (اے پی پی)چین نے نیا تجرباتی سیٹلائیٹ ’’ شییان-19‘‘زمین کے مدار میں کامیابی سے روانہ کر دیا ۔ جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے سیٹلائٹ شییان-19کو روانہ کیا گیا ۔ شییان-19 بدھ کی شام 7بجکر 41منٹ پر لانگ مارچ ۔11 کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ منصوبہ بند مدار میں داخل ہو چکا ہے یہ تجرباتی سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، آفات سے بچاؤ ، تخفیف اور دیگر مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانگ مارچ سیریز کا 467 واں فلائٹ مشن تھا۔