اسلام آباد(فاروق اقدس ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان جمعرات کی شب چین پہنچ گئے ہیں جہاں آج چینی وزیر خارجہ چھن گانگ سے انکی ملاقات متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کا دورہ پاکستان آ ئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کے حصول کے لیے نئی شرائط کے تحت دوست ممالک کی بعض یقین دہانیوں کے تناظر میں ہے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کے معاہدے میں تاخیر اور پاکستان کے لیے مالی مشکلات کا تسلسل ہے ۔ ذرائع کے مطابق چین میں ملاقاتوں کے دوران اسد مجید خان اس صورتحال پر بات کر یں گے اس دوران متعلقہ حکام کےساتھ سیاسی ڈائیلاگ بھی ہو گا۔