• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی روکنے پر رضامند

ریاض (شاہدنعیم) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی اور سعودی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ثالثی میں ہونے والے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے میں ایران یمن میں اپنے اتحادی حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی روکنے پر آمادہ ہو گیا ہے، ایران حوثیوں پر سعودی عرب پر حملے روکنے کے لئے دباؤ ڈالے گا۔ عرب نیوز کے مطابق تہران کے اس اقدام سے یمن میں امن کے حصول کے لئے نئی کوششوں میں تیزی آئے گی، کیونکہ یہ عسکری گروہ (حوثیوں) پر تنازع کے خاتمے کے لئے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈال سکتا ہے۔حوثیوں کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی میں توسیع کے مطالبات کو مسترد کرنے کے بعد گزشتہ برس اقوام متحدہ کے زِیراہتمام یمن میں جنگ بندی صرف چھ ماہ تک جاری رہی۔

اہم خبریں سے مزید