ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان ریجن نےسابق چئیرمین فوڈ ملتان سمیت افسران و اہلکاروں کو انکوائری کے لئے اینٹی کرپشن طلب کرلیا۔اینٹی کرپشن کی جاری کئے نوٹسز کے مطابق تمام افراد کو 20 مارچ کو اینٹی کرپشن آفس طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ سابقہ چئیرمین فوڈ شیخ مظہر عباس سمیت دیگر افسران و اہلکاروں پر کروڑوں روپے کی سرکاری رقم خوردبرد اور فلورملز مالکان سے رشوت وصولی کا الزام ہے ۔