• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر مقام کے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر نیب انکوائری بند

لاہور (نمائندہ جنگ ) نیشنل اکاؤنٹبیلٹی بیورو (نیب) نے عدم ثبوت پر امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کر دی۔ مصدقہ شواہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے امیر مقام کے خلاف تحقیقات بند کی، امیر مقام پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات تھے، کیس کو مزید آگے بڑھانے کیلئے ٹھوس شواہد کی کمی تھی۔گزشتہ حکومت کے دوران نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا تھا، موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی نیب قوانین میں ترمیم کے بعد متعدد سیاسی لیڈران کے کیسز ختم ہو گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید