• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری مختلف وارداتوں میں طلائی زیورات، نقدی دیگر اشیاء سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 11موٹرسائیکلوں ، دو لوڈررکشوں ،طلائی زیورات ،بکریوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون فورمیں راؤشہبازکے زیرتعمیرمکان سے چارموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرتاربجلی کے 20بنڈل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اورچوکیدارسے تیس ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ صنم چوک میں رائیڈراعجازاحمدسواری کے انتظارمیں کھڑاتھاکہ ایک نامعلوم لڑکے نے کچی آبادی شہزادٹاؤن کے لئے اسے بک کیا اورجب وہ کچی آبادی پہنچاتودوموٹرسائیکل سوار آگئے جنہوں نے اسے تشددکانشانہ بنایا اوراسلحہ کی نوک پراس کاموٹرسائیکل اورچارہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ پنڈوریاں میں ارشدعباسی کارپارکنگ میں اپنے بھتیجے کے ہمراہ موجودتھاکہ تین بندے دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پران سے تین موبائل اور16ہزارروپے چھین لئے اورپارکنگ میں کھڑا ایک موٹرسائیکل ،اوردولوڈررکشے لے کرفرارہوگئے ۔ملزموں نے جاتے ہوئے ان پرفائربھی کیا،تھانہ کورال کے علاقہ میں رائیڈرحسن منیر سے دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پراس کاموٹرسائیکل اورموبائل فون ،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،ساڑھے سات روپے چھین کرلے گئے،تھانہ کورال کے علاقہ گنگال سٹاپ ہائی وے پر دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پرمحمدارشدکاموبائل ،محکمہ سوئی گیس کاکارڈاورموٹرسائیکل کی چابی ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ کٹاریاں پل کے قریب تین نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پرشہبازسے اس کاموٹرسائیکل ،موبائل اوربارہ ہزارروپے ،تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی نائن سروس روڈپر تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر بلال احمد اوراس کے دوست اسامہ حبیب سے دوموبائل ،75ہزارروپے اورکارڈزوغیرہ ،تھانہ شمس کالونی کے علاقہ آئی جے پی روڈپر دوموٹرسائیکل سوار شاہ نواز کے بیٹے ابوبکرسے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ نون کے علاقہ میاں چوک میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار صالح ایازسے اس کاموبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ کورال کے علاقہ شریف آبادمیں محمدسعیدکے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیورات اوردیگرسامان ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں روزی خان کی تین بکریاں ،تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون فورمیں ایسوسی ایٹڈ ٹیکنالوجیزپرائیویٹ لمیٹڈکی سائٹ سے آٹھ بیٹریاں مالیتی 12لاکھ روپے چوری ہوگئیں ،تھانہ چونترہ کے علاقہ میرابیری چونترہ میں عابدکے گھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ روپے اورموبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ بنی گالہ کے علاقہ پارک ویوسٹی سے رحیم اللہ کی تارمالیتی 13لاکھ 19ہزار878روپے چوری ہوگئی ۔
اسلام آباد سے مزید