• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم آمدن، پٹرول پر 50 روپے سبسڈی، موٹر سائیکل، رکشہ، 800 سی سی سمیت چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے صارفین شامل ہوں گے

لاہور، اسلام آباد (اے پی پی، آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موٹر سائیکل،رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لئے پٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے

پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کیلئے ریلیف کا باعث بنے گی، شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں پٹرولیم سبسڈی پر موثر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے اور دعوت نامے بھجوادیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کیلئے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپےفی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ،کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کیلئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں،موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کیلئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اجلاس کو کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمٰن، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، شہباز شریف کی جانب سے بحرانوں کے خاتمے کیلئے اتحادیوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ سیاسی اور ملکی صورتحال پر غور کیلئے کل بروز پیر دو بجے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائیگی۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اجلاس کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں اور اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوادئے ہیں۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید