• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹو گوٹھ میں مافیا کے خلاف کارروائی، پانی چوری کا نیٹ ورک ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے موچکو تھانے کی حدود کٹو گوٹھ میں واٹر مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 33 انچ قطر کی لائن سے پانی چوری کا نیٹ ورک ختم کردیا، آپریشن کی سربراہی انچارج اینٹی تھیفٹ سیل تابش رضا حسنین اور ایگزیکٹو انجینئر ایچ ٹی ایم اظہار ہاشمی کر رہے تھے، اس موقع پر انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کا کہنا تھا کہ واٹر مافیا 33 انچ قطر کے لائن کو توڑ کر جھیل نما کھڈا بناکر اس میں پانی جمع کرکے بذریعہ ٹینکر پانی شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا ، انکا کہنا تھا چوری کا مقدمہ ملوث ملزمان کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کروا دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید