• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کوئی دوسرا راستہ نہیں‘، روس کی چین سے غیر مساوی معاشی شادی

ماسکو (اے ایف پی) روس کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں اور مغربی پابندیوں کےبعد سے روس نےخود کو چین کے ساتھ غیر مساوی معاشی شادی میں پایا ہے ۔ جب سے مغربی ممالک نے ماسکو پر پابندیاں عائد کی ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارت 190ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور یوآن میں ہونے والی روسی غیر ملکی تجارت کا تناسب 0.5 فیصد سے 16 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی ڈپٹیچیف اکانومسٹ ایلینا ریباکووا نے بتایا کہ روس کیلئے چین کے قریب ہونا بالکل اہم ہے کیونکہ روس کے بہت زیادہ تجارتی دوست نہیں ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اب اگلے ہفتے چینی رہنما شی جن پنگ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دونوں کی آخری ملاقات اس وقت ہوئی جب پیوٹن نے یوکرین میں اپنی مہم شروع کرنے سے تین ہفتے قبل بیجنگ کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید