• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازع کشمیر کی وجہ سے جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں، تحقیقی رپورٹس

سرینگر (اے پی پی)اگرتنازع کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خوبصورت جیل جسے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے آگ کے گڑھے میں تبدیل کردیاہے،کسی بھی وقت پورے جنوبی ایشیا میں جنگ کے شعلے بھڑکا سکتی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ریاستی جبر میں کئی گنا اضافہ کردیاہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان اور خرم پرویز سمیت چار ہزار سے زائد حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، طلبا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھارت کی دور دراز جیلوں میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کوبے اختیاربنانے کے عمل سے مقبوضہ علاقے میں ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئے ہیں۔ دریں اثنا 23 مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے سلسلے میں سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پاکستانی پرچم اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں مبارکباد کے پیغامات درج ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید