• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

127تحصیلداروں، 22نائب تحصیلداروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بھر میں127 تحصیلداروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ڈویژن بھر میں22نائب تحصیلداروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ مال کے افسران کے تبادلوں میں سیاسی حمایت و مخالفت کو مدنظر رکھ کر ریونیو افسران کو ادھر ادھر کیا گیا ہے۔راولپنڈی کی تینوں ریونیو تحصیلوں میں پٹواریوں کی بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔راولپنڈی صدر سرکل میں آٹھ نئے بھرتی پٹواریوں کو تعینات کرکے حلقے الاٹ کردئیے گے ہیں۔بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیلدار راولپنڈی سٹی ظفر عباس کو دینہ،تحصیلدار کینٹ راجہ طاہر عزیز کو مری لگایا گیا ہے۔انھیں مری سے لاکر راولپنڈی لگایا گیا تھا اب پھر واپس مری لگادیا گیا ہے،تحصیلدار صدر راولپنڈی نعیم اللہ کو تحصیلدار کینٹ کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔تحصیلدار کہوٹہ راجہ حسن اخترکوتحصیلدار راولپنڈی سٹی ،محمود احمد بھٹی کو تحصیلدار کہوٹہ لگایا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نائت تحصیلدار راولپنڈی اظہر محمود کو برقرار رکھ کر ریونیو سرکل سیہال دیا گیا ہے۔محمد خورشید عباسی کو این ٹی او راولپنڈی صدرریونیو سرکل بندہ اور ساگری،نائب تحصیلدار سیلم رضا کو کوٹلی ستیاں سے راولپنڈی صدر میں تعینات کرکے چک بیلی اور ادھوال سرکل ،ثاقب ریحان کو راولپنڈی صدر میں ریونیو سرکل بسالی،منصور احمد کو کلر سیداں سے راولپنڈی کینٹ میں تعینات کرکے اڈیالہ اور دھمیال سرکل،خان ظفرجن کو تین فروری کوبطور گرداور نائب تحصیلدار کاعارضی چارج دے کر گوجرخان تین ماہ کیلئے لگایا گیا تھا۔اب بطور نائب تحصیلدار گرداور کا اضافی چارج دے کر گوجرخان سے راولپنڈی سٹی لاکر کھنہ کاک اور چکلالہ سرکل دیدئیے گے ہیں،ربنواز کو چواسیداں سے گوجرخان لگایا گیا ہے۔قمر الحق کو راولپنڈی سے ٹیکسلا،سردار شبیر کو ٹیکسلا سے مری چارہان،ملک ریحان نواز کو حضرو سے اٹک ٹو،ملک عامر شہزاد کو گوجرخان سے حضرو ،محمد جمال نذیر کو مری سے چکوال،نظر عباس کو ٹیکسلا سے چکوال،محمد اشفاق کو گوجرخان سے تلہ گنگ لگایا گیا ہے۔راولپنڈی کی تینوں ریونیو تحصیلوں میں پٹواریوں کی بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔راولپنڈی صدر سرکل میں آٹھ نئے بھرتی پٹواریوں کو تعینات کرکے حلقے الاٹ کردئیے گے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید