• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں فری آٹے کی فراہمی کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس کا اعلان

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی میں فری آٹے کی فراہمی کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس کا اعلان کر دیا گیا۔ فلور ملیں براہ راست ان پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذریعے آٹا فراہمی کریں گی۔ شہر میں 22پوائنٹس پر دس کلو آٹا تھیلے دستیاب ہونگے جن میں ڈھوک کالا خان‘ ٹرانسفارمر چوک‘ بنی چوک‘ جہاز گراؤنڈ‘ چھتری چوک‘ حیدری چوک‘ پنڈورہ‘ محلہ راجہ سلطان‘ باغ سرداراں‘ ورکشاپی محلہ‘ کمیٹی چوک‘ ڈھوک کھبہ‘ ڈھوک حکمداد‘ ہزارہ کالونی‘ رتہ امرال‘ ڈھوک حسو‘ نیو کٹاریاں‘ محمدی چوک‘ اعوان مارکیٹ‘ ڈھوک چراغ دین اور جھنڈا چیچی شامل ہیں۔ کرکٹ سٹیڈیم‘ لیاقت باغ‘ چوہڑ چوک اور ساگری موڑ پر چار ماڈل بازاروں میں بھی سپلائی ہوگی۔ کرکٹ سٹیڈیم بازار میں 8ہزار‘ لیاقت باغ 9ہزار‘ چوہڑ چوک 25سو‘ ساگری موڑ 2ہزار تھیلے فراہم کئے جائینگے۔ صدر سرکل میں 18پوائنٹس پر فی کس سو تھیلے‘ کینٹ سرکل میں 8پوائنٹس پر فی کس سو تھیلے‘ تحصیل مری کے 6پوائنٹس پر فی کس پانچ سو تھیلے‘ ٹیکسلا 6پوائنٹس پر 4ہزار تھیلے‘ کہوٹہ 4پوائنٹس پر فی کس پانچ سو تھیلے‘ کلر سیداں 2پوائنٹس پر فی کس ایک ہزار تھیلے‘ کوٹلی ستیاں کے 2پوائنٹس پر فی کس پانچ سو تھیلے اور گوجرخان کے تین پوائنٹس پر فی کس پانچ سو تھیلے فراہم کئے جائینگے۔
اسلام آباد سے مزید