• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں بینکنگ بحران کے باعث سونا مہنگا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف ملکوں میں بینکاری کے شعبے میں بحران بدستور جاری ہے۔ سرمایہ کار اس صورتحال کی وجہ سے خوفزدہ ہیں جس کے باعث دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ امریکا اور یورپ میں آنے والے اس بینکنگ بحران کی وجہ سے سونے کی قیمتیں پیر سے بڑھ رہی ہیں اور یہ 1879؍ ڈالرز فی اونس سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔ گزشتہ روز کاروباری اوقات کے آخر تک سونے کی فی اونس قیمت 1936؍ ڈالرز تک جا پہنچی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار عموماً قیمتی دھاتوں کا رخ کرتے ہیں۔ تاریخی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو معاشی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ کے بحران، فوجی تنازعات اور وبائی امراض کے دور میں سونے کو قابل بھروسہ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔
یورپ سے سے مزید