کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد جموں و کشمیراورسابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں کلب کے عہدیدران اور صحافیوں سے ملاقات کرنے کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اب حریت پسندوں کی جائیداد ضبط کررہی ہے، جس میں جماعت اسلامی کی 300 سے زائد اداروں کی ملکیت ضبط کی گئی ہے۔