• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت اطلاعات و نشریات، ذیلی اداروں کے 7 قوانین زیر غور، شاہیرہ شاہد

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹ )وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ذیلی اداروں سے متعلق 7 قوانین زیر غور ہیں ، پیمرا اور صحافیو ں سے متعلق قوانین پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد ترامیم کے لئے ان قوانین کوکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کو ارسال کیا جائے گا ۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کو بریفنگ دے رہی تھیں۔اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی جویریہ ظفر آہیر نے کی ،اجلاس کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے متعلق مسودہ قانون سازی ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی)، ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے متعلق ترامیم پر بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ 7 بلز زیر غور ہیں اور وزارت ترمیم کے بعد انہیں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کو بھجوائے گی۔وزارت اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ سے متعلق کیسز کو ہیومن رائٹس ڈویژن سے انفارمیشن ڈویژن میں منتقل کیا گیا تھا جس نے اب انہیں پارلیمانی امور ڈویژن کو منتقل کر دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید