• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، گاڑی پر راکٹ حملہ، فائرنگ، PTI رہنما اور پولیس اہلکار سمیت 11 جاں بحق

ایبٹ آباد(نیوزایجنسیاں)خیبرپختونخوا کی تحصیل حویلیاں میں حویلیاں لنگرہ کے قریب گاڑی پر راکٹ حملےاور فائرنگ میں PTI رہنما عاطف خان جدون اور پولیس اہلکار سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے،عاطف جدون تحصیل چیئرمین بھی تھے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے گاڑی مکمل جل گئی،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا ،گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ، ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر وہیکل اور 5ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4افراد کے جسد خاکی کو سول ہسپتال حویلیاں جبکہ 7افراد کے جسد خاکی کو سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید