کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی‘ پی ٹی آئی کے رکن کی سانحہ 12 مئی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی قراداد مسترد‘غیرت کے نام پر قتل کےواقعات کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور‘ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن نثاراحمد کھوڑو ایوان سے واک آوٹ کرگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کردہ کئی نجی قراردادیں منظور کرلیں جبکہ چائلڈ لیبر سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی کی ایک تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی گئی۔ ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن شبیر قریشی نے سانحہ 12 مئی کے حوالے سے اپنی قراداد پیش کی۔