• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ثالثی میں بات چیت جاری ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں بات چیت جاری ہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کے امکانات مزید کم ہوتے جارہے ہیں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور اسی دوران امریکی میڈیا میں پاکستان کے خلاف بھی ایک مہم شروع ہوتی نظر آرہی ہے۔پروگرام میں جیو نیوز کے نمائندگان دانیال سید،راحیل سلطان اور امین انور نے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ امریکی میڈیا نے پاکستان میں ایرانی فوجی طیاروں کی موجودگی کا دعویٰ کیا۔ دفتر خارجہ نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی جواب پر صدر ٹرمپ فرسٹریشن کا شکار دوبارہ جنگ پر غور کر رہے ہیں۔ ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں مگر توجہ مفادات اور مبنی سفارتکاری پر ہے۔ باقر قالبیات کہتے ہیں کہا یرانی عوام کے حقوق کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید