نوشہرہ ،اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ ( نمائندگان جنگ )نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ میں بھاڑ لگانے پر تنازعہ ،زبانی تکرار کے بعد خون کی ہولی کھیلی گئی ،فریقین کے مابین فائرنگ 4سگے بھائیوں سمیت 7افراد جان کی بازی ہار گئے ،چاروں سگے بھائیوں کو والدہ کے سامنے فائر کرکے قتل کردیا گیا مصری بانڈہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے علاقے میں شدید خوف و ہراس پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔