کراچی (نیوز ڈیسک) امارات کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، امریکی اخبار کا کہنا ہے خلیجی ریاست جنگ میں براہِ راست فریق بن گئی، ان حملوں میں خلیج فارس میں ایران کے لاوان جزیرے پر واقع ایک آئل ریفائنری پر حملہ بھی شامل تھا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ان حملوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا،پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے بھی اس معاملے پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا۔