کراچی (اسد ابن حسن) متروکہ وقف املاک بورڈ کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک قیمتی عمارت واگزار کروالی۔ مذکورہ شکایت پر ایف آئی اے ٹیم نے کھارادر کے علاقے قاسم کوارٹرز کے پلاٹ نمبرز GK7/75 اور GK7/12 پر قائم ایک بڑی بلڈنگ پر چھاپہ مارا جو کافی عرصے سے ناجائز قابضین کے قبضے میں تھی۔ مذکورہ عمارت کی مالیت کا اندازہ تقریبا 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔