• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کی اپیل پر CDA سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔دوران سما عتجسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہسپریم کورٹ کے 2019 کے آرڈر کی واضح خلاف ورزی ہوئی، اس کے کیا نتائج ہوں گے؟سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی ڈی اے کو کہا گیا تھا کہ تھرڈ پارٹی کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پلان آف ایکشن دیں، سی ڈی اے والے اس کو ہاتھ نہیں لگائیں گے کیونکہ یہ نیب اور ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے، ابھی پرائم منسٹر نے کمیٹی بنائی ہے، اس کی سفارشات آنے کے بعد کابینہ سے منظوری ہو گی، استدعا ہے کہ کمیٹی کی سفارشات آنے تک تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید