اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عمران کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی، وفاقی پولیس کو ڈھائی کروڑ میں پڑی،ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں۔
کھانے پر 8 لاکھ خرچ ، کنٹینر کا 18 لاکھ کرایہ تھا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر توڑ پھوڑ اور گھراؤ جلاؤ کے نتیجے میں کیپیٹل پولیس کو سوا دو کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے،۔
بتایا جاتا ہے کہ وفاقی پولیس نے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے ، پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑیں۔