• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ، چین کی تجویز پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پیوٹن

ماسکو (اے ایف پی، جنگ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نےماسکو کے دور ے پر موجود اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین تنازع پر مذاکرات کے بارے میں چین کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے چین کی تجویز پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ، چین اور روس کے تعلقات اعلیٰ ترین مقام پر ہیں، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے اتحاد کی مضبوطی کو سراہا ، صدر شی جن پنگ نے اپنے دورے کو ’دوستی، تعاون اور امن کا سفر‘ قرار دیا ہے۔ پیوٹن اور صدر شی جن پنگ کے درمیان غیر رسمی مذاکرات کئی گھنٹے تک جاری رہے ، روسی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہے جو منگل کے روز بھی جاری رہیں گے ۔صدر شی جن پنگ نے اخبار روسی گزٹ میں ایک دستخط شدہ مضمون میں لکھا کہ صدر پیوٹن کے ساتھ تعلقات کے لیے مشترکہ طور پر ایک نیا مؤقف اپنانے کے لئےکام کرنے کا منتظر ہوں۔چین نے یوکرین جنگ میں خود کو غیرجانبدار پیش کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین، روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید