اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اس مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے تباہی پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ پاکستان نے اس زلزلے سے ہونے والی تباہی کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو ، ریلیف اور میڈیکل کی ٹیمیں ترکیہ روانہ کیں اور امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ پ