• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئی ایم ایف سے متعلق معاملات پر قوم کو اعتماد میں لے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ملکی دفاع سے متعلق پیدا شدہ خدشات پر حکومت قوم کو حقیقت سے آگاہ کر کے اعتماد میں لے، تا کہ سلامتی امور پر پوری قوم یک جان دو قالب ہو اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو ناکام کِیا جا سکے۔ ملکی سیاسی ابتری کی فضا میں ذاتی و جماعتی منفعت کو مقدم رکھنا قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کی نفی ہے، ماہِ مبارک رمضان میں عوام کی سہولت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کِیا جائے، امن دشمن قوتوں اور دہشتگردوں کو ناکام کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کِیا جائے۔ ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مسائل کے حل کے لئے وسیع النظری کا ثبوت دے اور سیاسی معاشی چیلنجز کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے۔اجلاس میں منظور کردہ ایک قرارداد میں صدر ٹی این ایف جے آغا حسین مقدسی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کِیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید